پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل بیرونی براہ راست سرمایہ کاری فورم رواں ماہ کی انتیس اور تیس تاریخ کو اسلام آباد میں ہوگا ۔
یہ فورم حکومت پاکستان اور ڈیجیٹل تعاون تنظیم کا تاریخی مشترکہ اقدام ہے ۔
اس فورم میں دنیا بھر سے پانچ سو سے زیادہ سرمایہ کار ، رہنما اورماہرین شرکت کریںگے۔
عالمی ماہرین کی شرکت سے ڈیجیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔
پاکستان نے 2030 تک ڈیجیٹل معیشت کے ذریعے ساٹھ ارب ڈالر کے حصول کا ہدف مقرر کیا ہے۔
اس فورم میں پچھہتر سے زیادہ نیا کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد شرکت کریںگے۔