Thursday, 26 December 2024, 03:42:59 pm
 
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ز یادہ تر سرد اور خشک رہنے کا امکان
November 23, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ز یادہ تر سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم گلگت بلتستان' بالائی خیبرپختونخوا' اسلام آباد' خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں کہیں کہیں مطلع ابر آلود رہنے' گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائی

رہیگی۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:اسلام آباد دس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور سولہ کراچی تئیس پشاور گیارہ کوئٹہ چھ گلگت سات مری آٹھ

اور مظفر آباد نو ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر' سرینگر' پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ LEHمیں مطلع جزوی طورپر ابرآلود رہنے' گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر' پلوامہ اورشوپیاںایک ڈگری سینٹی گریڈ، جموںبارہ،Leh منفی چھ جبکہ اننت ناگ اوربارہ مولہ میں دو ڈگری سینٹی گریڈ۔