اردو کے معروف شاعر اور براڈکاسٹر تابش دہلوی کی 20ویں برسی پیر کے روز منائی گئی۔
ان کا شمار اردو ادب کے نمایاں کلاسیکی شاعروں میں ہوتا ہے۔
انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1941 میں آل انڈیا ریڈیو میں بطور نیوز ریڈر مسعود تابش کے نام سے کیا اور تقسیم کے بعد وہ ریڈیو پاکستان کے ساتھ کام کرتے رہے۔
وہ 2004میں آج کے روز کراچی میں انتقال کرگئے۔