Saturday, 21 December 2024, 08:50:23 pm
 
معروف شاعر اور قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی 42ویں برسی
December 21, 2024

معروف شاعر اور قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی آج 42ویں برسی منائی جارہی ہے۔

وہ 14جنوری انیس سومیں برٹش انڈیا' پنجاب کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے اور آزادی کے بعد لاہور منتقل ہوگئے۔

انہوں نے 1952میں پاکستان کا قومی ترانہ تحریر کیا۔

حفیظ جالندھری نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی تحریروں کوپاکستان کے نصب العین کیلئے استعمال کیا۔

انہوں نے ''وطن ہمارا آزاد کشمیر'' کشمیری ترانہ بھی لکھا انہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران حب الوطنی پر مبنی متعدد گیت لکھے۔

حفیظ جالندھری کو ان کی ادبی اورحب الوطنی پر مبنی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز اور صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

حفیظ جالندھری 1982میں آج کے روز بیاسی سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔