Saturday, 21 December 2024, 09:05:57 pm
 
معروف اداکارہ فردوس بیگم کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے
December 16, 2024

معروف اداکارہ فردوس بیگم کی آج (پیر) چوتھی برسی منائی جارہی ہے۔فردوس بیگم کا اصل نام پروین تھا۔انہوں نے مشہور پاکستانی فلم ''ہیررانجھا ''میں ہیر کا کردار ادا کیا۔فردوس کی دیگر مشہور فلموں میں فانوس' خاندان' ملنگ' لائی لگ اور عورت شامل ہیں۔انہوں نے اپنے پورے فنی سفر میں ایک سو پچاس پنجابی' اردو اور پشتو فلمو ں میں کام کیا۔فردوس بیگم دو ہزار بیس میں آج کے روز لاہور میں انتقال کرگئیں۔