Monday, 23 December 2024, 01:55:54 am
 
ملک میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،چیئرمین پاکستان علماء کونسل
December 22, 2024

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے معیشت مستحکم کرنے کیلئے مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 لاہور میں ایک عمرہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خواہشمند عازمین سے کہا کہ وہ اس مقدس سفر پر روانگی سے قبل مناسب رہنمائی ضرور حاصل کریں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب میں پکڑے جانے والے بھکاری اور منشیات فروش پاکستان کا تشخص مجروح کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی شروع کرنے پر حکومت کی تعریف کی۔

انہوں نے شام سمیت ہر ضرورت مند ریاست کی مدد کرنے پر سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کی مدد کی ہے۔