وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں امن و امان کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔