Thursday, 26 December 2024, 03:24:54 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہے گا
November 22, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ز یادہ تر سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے ،ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائی رہیگی۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور چودہ کراچی بائیس پشاور نو کوئٹہ چھ گلگت ایک

جبکہ مری اور مظفر آباد سات ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں موسم سرد اور خشک جبکہLeh میں شدید سرد اور خشک ر ہے گا۔

تاہم سرینگر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اورموسم سرد جبکہ جموں میں خشک رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر اور اننت ناگ میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تیرہ،Leh منفی چھ، پلوامہ اور شوپیاں صفر جبکہ بارہ مولہ میں دو ڈگری سینٹی گریڈ۔