Saturday, 21 December 2024, 08:09:30 pm
 
پاکستان فورم لکسمبرگ کا رنگا رنگ ثقافتی تقریب کا اہتمام
September 22, 2024

پاکستان فورم لکسمبرگ نے لکسمبرگ میں رنگارنگ ثقافتی تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاکستان کی متنوع ثقافتی اقدار کواجاگر کیا گیا۔

برسلز میں پاکستان کے سفارتخانے کے ناظم الامور فراز زیدی نے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کا مقصد پاکستان کے ثقافتی ورثے کو فروغ دینا تھا۔

اس موقع پر کھانے پینے کی اشیاء کے سٹال بھی لگائے گئے ہیں جہاں تقریب کے شرکاء کیلئے مختلف پاکستانی پکوان پیش کئے گئے۔

فراز زیدی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے تقریب کے اہتمام میں پاکستان فورم لکسمبرگ کی کاوشوں کو سراہا۔