Wednesday, 15 January 2025, 07:03:35 pm
 
وزیراعظم کی اپنا کوپاکستان کے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت
September 22, 2023

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے شمالی امریکہ کے پاکستانی نژادڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن کودعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں ہیلتھ ٹورازم،طب،پیرامیڈیکل تعلیم وتربیت اورفنی مہارت کی ترقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔

وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پرایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹرارشدریحان کی قیادت میں ایک وفدسے بات چیت کررہے تھے۔

انہوں نے پاک، امریکہ برادری کے درمیان اتحاداوریکجہتی کاپیغام پھیلانے پرایسوسی ایشن کے مثبت کردارکوسراہا۔

وزیراعظم نے امریکہ میں مقیم دس لاکھ سے زائدپاکستانیوں کوپاکستان کے لئے ایک اثاثہ قراردیتے ہوئے اس بات پراعتمادکااظہارکیاکہ وہ ملک کی سماجی ومعاشی ترقی میں اپناکرداراداکرتے رہیں گے۔

انہوں نے وفدکویقین دلایاکہ حکومت،پوری دنیامیں پاکستانی کمیونٹی کوسہولتیں فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

وفدنے اپنے ریمارکس میں وزیراعظم کاشکریہ اداکیااورانہیں پاکستان میں سماجی بہبود،تعلیم اورطب کے شعبوں میں ایسوسی ایشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔