عالمی بینک دس سالہ ملکی شراکت داری پروگرام کے تحت پاکستان کو چالیس ارب ڈالر فراہم کرے گا۔
وزارت اقتصادی امور کے مطابق یہ اقدام پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے عالمی حمایت حاصل کرنے میں وزیر اعظم شہباز شریف کی کامیاب کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
چالیس ارب ڈالر میں سے بیس ارب ڈالر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک برائے تعمیر نو و ترقی کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔
ملکی شراکت داری پروگرام چھ کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا، جن میں بچوں کی نشوونما کو بہتربنانا، موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام، سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانا، صاف پانی کی فراہمی اور جامع ترقی کے
لئے عوامی وسائل اور نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہیں۔
انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن سی پی ایف پروگرام کی تکمیل کے لئے بیس ارب ڈالر فنڈبھی فراہم کرے گی۔