Wednesday, 15 January 2025, 02:47:19 pm
 
احسن اقبال کی بحری تجارت کے شعبے کو سہولت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور
January 15, 2025

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے گوادر میں بحری تجارت کے لئے نجی شعبے کو سہولت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ اسلام آباد میں گوادر پورٹ کو فعال کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

اجلاس میں گوادر پورٹ کو چھ ماہ کے اندر موثر طریقے سے چلانے کے لئے مختصر اور درمیانی مدت کی حکمت عملی وضع کرنے پرغورکیاگیا۔

وفاقی وزیر نے گوادر کے تجارتی اخراجات کا دیگر علاقائی بندرگاہوں سے موازنہ کرنے کی اہمیت پرزور دیا۔

انہوں نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ بندرگاہ کے ذریعے تجارت کو بڑھانے کے لئے تفصیلی تجاویز کا اشتراک کرے جبکہ حکومت متعلقہ ڈیٹا کی فراہمی میں مکمل تعاون کرے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بندرگاہ میں کارگو کے قابل قدر حجم کو سنبھالنے کی صلاحیت ہے اور ماضی میں چھ لاکھ ٹن کارگو کو موثر طریقے سے نمٹایا گیا تھا۔