Thursday, 10 October 2024, 12:24:53 pm
 
نگران حکومت عام انتخابات کی مہم کے دوران کسی مخصوص سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کریگی، مرتضیٰ سولنگی
September 22, 2023

وزیراطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت عام انتخابات کی مہم کے دوران کسی مخصوص سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کریگی۔

انہوں نے یہ بات آج (جمعہ) کی شام کراچی میں سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

نگران وزیر نے کہا کہ منتخب حکومتوں کے پاس قانون سازی کا اختیار ہوتا ہے جبکہ نگران حکومتوں کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہوتا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ عام انتخابات الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق آئندہ سال جنوری میں ہوںگے اور اس اعلان نے ان عناصر کو مایوس کیا ہے جو اس حوالے سے افواہیں پھیلارہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اپنے محدود دور حکومت میں میڈیا کارکنوں کے مسائل کے حل کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کریگی۔