Saturday, 21 December 2024, 09:03:11 pm
 
عبدالعلیم خان کی نیشنل ہائی وے کوتمام شاہراہوں کی سیفٹی اینڈسیکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت
December 21, 2024

مواصلات' نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ کے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ تمام شاہراہوں کیلئے باقاعدہ سیفٹی اینڈ سیکیورٹی پلان تیار کیاجائے۔

وہ اسلام آباد میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

وفاقی وزیر نے ایکسل لوڈ پالیسی سخت کرنے' موٹر ویز اور شاہراہوں پر پابندیاں عائد کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔