Wednesday, 24 April 2024, 09:30:20 pm
پی او ایف 40 سے زائد ممالک کو مصنوعات برآمد کر رہی ہے
July 22, 2022

پاکستان آرڈی ننس فیکٹری پاکستان کی مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ دنیا بھر کے چالیس سے زائد ممالک کو اپنی مصنوعات برآمد کررہی ہے۔

اس بارے میں وزیردفاعی پیداوار محمد اسرارترین کو آج(جمعہ) واہ میں ملک کے سب سے بڑے دفاعی ادارے کے دورے کے دوران بریفنگ میں بتایاگیا ۔وزیرد فاعی پیداوار کو بتایاگیا کہ پاکستان آڑڈی ننس فیکٹری چودہ خودمختار یونٹس اور بارہ ذیلی شعبوں پرمشتمل دفاعی پیداوار کا ایک بڑا دارہ ہے۔انھیں بتایاگیا کہ پاکستان آرڈی ننس فیکٹری کی صنعتی بنیاد اتنی مضبوط ہے کہ وہ تقریباً تمام قسم کے روایتی ہتھیار اور اسلحہ تیارکرسکتی ہے ۔وزیردفاعی پیداوار نے پی او ایف ڈسپلے لاؤنج کا دورہ کیا اوراس کی پیداوار کے معیار کو سراہا ۔انہوں نے پی او ایف کے انجینئروں، سائنسدانوں اور کاریگروں کی ملک کے دفاع کیلئے کوششوں کوسراہا۔