عازمین حج کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا عمل آج (منگل) سے ملک بھر کے گیارہ حاجی کیمپوں میں شروع ہو گیا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی خصوصی کوششوں کے تحت ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مظفرآباد ، ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں عازمین حج کی ویکسی نیشن کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ عازمین حج کو فلو، پولیو اور گردن توڑ بخار سے بچائو کی دوائیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
پینسٹھ سال سے زائد عمر کے عازمین کیلئے کورونا ویکسین سے متعلق خصوصی انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔