سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے صوبہ سندھ اور دنیا بھر میں رہنے والے سندھی آج سندھی ثقافت کا دن منائیں گے۔
یہ دن ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کومنایا جاتا ہے۔
اس موقع پر سندھی اپنی محبت اور سندھی ثقافت سے اپنے لگاؤ کے اظہار کیلئے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنتے ہیں۔
ادھر سندھ کے گورنر محمد کامران خان ٹیسوری نے سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر صوبے کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔