Friday, 27 December 2024, 03:30:28 am
 
مسئلہ کشمیرجنوبی ایشیامیں سلامتی اوراستحکام کیلئے بڑاچیلنج ہے،سعودی وزیرخارجہ
September 21, 2023

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جموں و کشمیر کے مسئلے کو جنوبی ایشیا میں سلامتی اور استحکام کے لئے ایک بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات جموں و کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا۔

 انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو اس سے خطے میں مزید عد م استحکام پیدا ہوگا۔

 شہزادہ فیصل بن فرحان نےا س بات کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر سمیت تنازعے اور خلفشار سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی حمایت کرتا ہے۔