آج (پیر) سے ملک بھرمیں انسداد پولیوکی سات روزہ مہم شروع ہوگئی ہے۔
مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں گھرگھرجاکرپانچ سال سے کم عمر کے چارکروڑپچاس لاکھ سے زائدبچوں کوپولیوسے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔
اس سے پہلے وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ روز لاہور میں بچوں کو پولیو ویکسین پلاکر انسدادپولیو مہم کاباضابطہ آغاز کیا۔