Friday, 09 May 2025, 09:41:05 pm
 
ملک بھر کی طرح ضلع میانوالی میں بھی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
April 21, 2025

ملک بھر کی طرح ضلع میانوالی میں بھی پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گوراٸیہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر قومی مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوٸے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اس مہم کے تحت ضلع میانوالی میں پانچ سال تک کی عمر کے تین لاکھ 75 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاٶ کے قطرے پلاٸے جاٸیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس قومی فریضہ کے لیے ضلع بھر میں ٹیمیں موجود ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تعاون کی بھی اپیل کی۔