Sunday, 20 September 2026, 03:03:02 pm
 

مزید خبریں

 
پاکستان کا اقوام متحدہ کی امن فوج کے لیے مسلسل سیاسی حمایت پر زور
September 20, 2026

پاکستان نے عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی مؤثر اور بامقصد حیثیت یقینی بنانے کے لیے مسلسل سیاسی حمایت پر زور دیا ہے۔

نیویارک میں سلامتی کونسل کے مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اقوام متحدہ کو امن فوج کی مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری صلاحیتوں کے حصول کی تیاری کرنی چاہیے۔

عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی امن فوج میں پاکستان کی دیرینہ خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد پاکستانی امن فوجیوں نے اقوام متحدہ کے پرچم تلے فرائض سرانجام دیے، جن میں سے ایک سو تراسی نے امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔