خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے گزشتہ تین برسوں کے دوران مقامی وسائل اور پیداوار میں ویلیو ایڈیشن کو فروغ دے کر برآمدات میں اضافے میں تعاون کیا ہے۔
خود انحصاری کے وژن کے تحت معدنیات کے شعبے میں خام مال کی ویلیو ایڈیشن کو بین الاقوامی معیار کے مطابق نمایاں طور پر بہتر بنایا گیا ہے۔
پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے گلابی نمک کی ویلیو ایڈیشن میں اضافے اور برآمدات بڑھانے کے لیے ایک امریکی کمپنی کے ساتھ بیس کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔
حلال گوشت کی برآمدات ملائیشیا اور دیگر ممالک تک بڑھانے کے لیے جدید مذبح خانے قائم کیے گئے ہیں۔
ایک چینی کمپنی کے تعاون سے چلغوزہ اور دیگر خشک میوہ جات کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے سالانہ پچاس کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔