نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت، حکومت اور عوام کو امریکہ کے ساتھ تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے مذاکرات کے اگلے مرحلے کے آغاز کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ عمل خوش اسلوبی سے آگے بڑھے گا اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کی تعمیری اورثالثی کی مسلسل کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور لبنان میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوںپر گہری تشویش ظاہر کی۔