Monday, 22 June 2026, 01:23:20 pm
 
نائب وزیراعظم وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے قاہرہ روانہ
June 20, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار قاہرہ روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم شریک وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران وہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔