Sunday, 20 April 2025, 08:51:35 pm
 
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اورعمان کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
April 20, 2025

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

انہوں نے موجودہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور ان میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔