پی آئی اے نے بین الاقوامی رابطوں کی وسعت اور سیاحت کوفروغ دینے کیلئے جاری کوششوں کے تحت آج (اتوار) لاہور سے آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کیا۔
لاہور میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاکہ پاکستان کی مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی فعال قیادت میں پاکستان کی معیشت مشکل صورتحال سے نکل آئی ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔