Sunday, 20 April 2025, 09:16:01 pm
 
صحت کے شعبے میں ہونے والی تحقیق سے عملی پالیسیاں مرتب کرنے کی ضرورت ہے ،مصطفیٰ کمال
April 20, 2025

وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان بھر میں صحت عامہ کی مساویانہ رسائی یقینی بنانے کے لئے سرکاری و نجی شراکت داری مضبوط بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیاہے۔

وفاقی وزیر نے کراچی میں چھٹی بین الاقوامی میڈیکل ریسرچ کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے شعبہ صحت میں نجی شعبے کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا۔

مصطفیٰ کمال نے صحت کے شعبے میں ہونے والی تحقیق سے عملی پالیسیاں مرتب کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کو درپیش صحت عامہ کے مسائل کا پائیدار حل جدید ٹیکنالوجی اور سمارٹ فونز کے موثر استعمال میں مضمر ہے۔