افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی کے خلاف افواج پاکستان کے آپریشن غضب للحق کا عوام کی طرف سے بھرپور خیرمقدم کیا گیا ہے ۔
آزاد کشمیر کے عوام نے کہا ہے کہ پاکستان نے بالکل درست ردعمل دیا ، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جوابی کارروائی بند نہیں کرنی چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے افغانستان کی گزشتہ کئی دہائیوں سے ہر طرح سے مدد کی ، لیکن اس نے بھارت اور اسرائیل کا آلہ کار بن کر پاکستان کو نقصان پہنچایا ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے افغانستان کو استعمال کر کے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ کی طرح اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔