Sunday, 07 June 2026, 08:38:36 am
 
وزیراعظم آزاد کشمیر کا ترقیاتی منصوبوں کو توسیع دینے کے عزم کا اعادہ
April 12, 2026

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے خطے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کو وسعت دینے کے علاوہ عوامی خدشات کو دور کرنے کیلئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آج میرپور میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں کشمیر خواتین ونگ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرنے اور خواتین کو ہر سطح پر قیادت کے مساوی مواقع فراہم کرنے پر زور دیا۔