قومی باکسنگ ٹیم ہفتے سے چین کے صوبہ Zheijiang کے شہرHangzhouمیں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں شرکت کے لئے کل چین روانہ ہوگی۔ٹیم میں تین مرداورایک خاتون باکسرشامل ہے۔ایشیائی کھیلوں کے باکسنگ کے مقابلے میں پینتالیس ملکوں کے باکسرحصہ لیںگے۔ادھربیس ہزارافرادکی میزبانی کے لئے Hangzhou میں انیسویں ایشیائی گیمز کا گائوں سرکاری طورپرکھول دیاگیاہے۔