Friday, 27 December 2024, 12:53:43 pm
 
ٹیسٹ کا پہلاروز: جنوبی افریقا نے پاکستان کے 211 رنزکے جواب میں 3 وکٹ پر 82 رنز بنالیے
December 26, 2024

جنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں پاکستان کے 211 رنز کے جواب میں پہلے روز  کھیل کے اختتام پر 3 وکٹ پر 82 رنز بنالیے ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جارہا ہے جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہے، جس میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن فیل ہوگئی اور  پوری ٹیم 211 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔