یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے آج برسلز میں یورپی یونین کیلئے ملائیشیا کے نمائندے سے ملاقات کی۔
ملاقات میں فریقین نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے علاقائی اور عالمی جغرافیائی اورسیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔