Sunday, 20 April 2025, 01:15:58 am
 
وزیراعلیٰ پنجاب نےخصوصی افراد کیلئے معاون آلات اور وہیل چیئر پروگرام کا آغاز کردیا
April 18, 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےلاہور میں خصوصی افراد کیلئے معاون آلات اور وہیل چیئر پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔

انہوں نے اس موقع پر خصوصی افراد میں خاص طورپر تیارکی گئی وہیل چیئرز اور ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی اسکوٹیز کے تحائف تقسیم کیئے۔

وزیراعلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نادار افراد کی فلاح وبہبود اور بہتری کیلئے کام کررہی ہے انہوں نے کہاکہ عوامی فلاحی منصوبوں کی تکمیل اور خصوصی افراد کی خدمت ان کا خواب ہے۔

انہوں نے عوامی فلاحی منصوبوں پر کامیاب عملدرآمد پر پنجاب کے سماجی بہبود کے محکمے کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی ہمت کارڈ پروگرام کے تحت خصوصی افراد کو ساڑھے دس ہزار روپے کی مالی معاونت ہرتین ماہ بعد فراہم کی جارہی ہے ۔