وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر انسداد پولیو کی سات روزہ ملک گیرمہم پیر سے شروع ہوگی۔
مہم کے دوران پولیو ورکرز ملک بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائیں گے۔
والدین کو چاہئے کہ ہر مہم میں بچوں کو پولیو ویکسینیشن اور حفاظتی ٹیکوں کا مکمل کورس یقینی بنائیں، تاکہ وہ پولیو سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے محفوظ رہیں۔
والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر ٹیم نہ آئے تو ہیلپ لائن 1166 یا 03467776546 پر فورا رابطہ کریں۔