Sunday, 20 April 2025, 02:17:45 am
 
وزیراعلیٰ پنجاب کی انسداد پولیو مہم کیلئے موثر انتظامات کی ہدایت
April 19, 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی ضلعی انتظامیہ کو پیر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کیلئے موثر انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے لاہور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر مہم کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے تاکہ پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جاسکے۔