محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تاہم بعض مقامات پر موسلادھاربارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور ستائیس
کراچی اٹھائیس
پشاوراورکوئٹہ تئیس
گلگت اورمظفرآباد سترہ
اورمری تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر،پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں،بارہ مولہ،جموں اور LEH میں مطلع ابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر،اننت ناگ اور بارہ مولہ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموںبائیس ، Lehصفر پلوامہ اورشوپیاں میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔