Sunday, 20 April 2025, 12:41:56 am
 
اسلام آباد اور پنجاب میں شدید موسمی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری
April 18, 2025

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے پنجاب اور اسلا م آباد کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ممکنہ شدیدموسمی صورتحال کے بارے میں ایڈوائزری وارننگ جاری کی ہے۔

مغربی موسمی سلسلے کے باعث پاکستان کے متعدد علاقوں میں شدید موسمی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، آندھی، اورمتعد د مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں اورسفرکے آغاز سے قبل سڑکوں کی صورتحال کا جائزہ ضرور لیں اور تیز بارش کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

این ڈی ایم اے نے عوام سے گزارش کی ہے کہ سفر کرنے سے پہلے موسم کی اپ ڈیٹس کے بارے میں آگاہ رہنے کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لیں۔