Wednesday, 24 April 2024, 07:07:40 am
پاکستان کا یمن میں امن کیلئے حالیہ مذاکرات اور سفارتی کوششوں کا خیر مقد م
April 18, 2023

پاکستان نے یمن میں امن کیلئے حالیہ مذاکرات اور سفارتی کوششوں کا خیر مقد م کیاہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاززہرہ بلوچ نے ایک بیان میں اومان اور یمن کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی کوششوں کو تقویت دیتے ہوئے یمن کے بحران کے بہتر حل کی جانب سعودی عرب کی کوششوں کو بروقت قراردیا۔انہوں نے کہاکہ یہ کوششیں خطے میں امن ،استحکام اورترقی کو فروغ دیں گی۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے یمن کے بحران کے سیاسی حل کی اصولی حمایت کااعادہ کرتا ہے۔