بلوچستان کے گورنر ملک عبدالوالی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان ایشیا کا گیٹ وے ہے ۔
انہوں نے اسلام آباد میں صنعت و تجارت کے زیر اہتمام بزنس رول ماڈل ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی وجہ سے بلوچستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے اورتاجر صوبے میں سرمایہ کاری کرکے اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔