بلوچستان کے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کوئٹہ میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔
انہوں نے ملاقات کے دوران جامعات کے مالی بحران، بدعنوانی سے پاک معاشرے اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
گورنر نے اس موقع پر کہا کہ یونیورسٹیوں کے مالی مسائل پر قابو پانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔