متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام بیساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن تقریبات آٹھویں روز بھی جاری ہیں۔
ان تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے پانچ ہزار سات سو اسی سے زائد سکھ یاتری پاکستان میں ہیں۔
شیڈول کے مطابق یاتریوں نے گور وارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، پنجہ صاحب اور کرتارپور میں ہونے والی تقریبات میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔
انہوں نے ان تقریبات کے شاندار انتظامات اور حکومت پاکستان کی میزبانی کی تعریف کی۔
گروپ لاہور میں گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں ایک روز قیام کے بعد ہفتے کو واہگہ بارڈ کے راستے واپس بھارت روانہ ہوگا۔