Saturday, 19 April 2025, 01:08:52 pm
 
پاک فضائیہ کے طیارے ذریعے پاکستانیوں کی میتیں ایران سے ملتان منتقل کی گئیں
April 17, 2025

پاک فضائیہ کے طیارے سی-130 کے ذریعے آٹھ پاکستانیوں کی میتیں زاہدان، ایران سے بہاولپور منتقل کردی گئی ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ، ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں ایک سنگین دہشت گرد حملے کا نشانہ بننے والے جاں بحق افراد کا تعلق ضلع بہاولپور سے تھا۔

بہاولپور ایئرپورٹ پر سول اور عسکری حکام نے میتیں وصول کیں۔ انہوں نے مرحومین کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانیوں کی قیمتی جانوں کے اس المناک نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔