محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدیدگرم رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں شام اوررات کے اوقات کے دوران کہیں کہیں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔آج (جمعرات) صبح ریکارڈ کیا گیابعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور پچیسکراچی اٹھائیسپشاوراورکوئٹہ بیسگلگت اورمری تیرہاورمظفرآباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر،پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے،جموں میں موسم گرم اورخشک جبکہ Lehمیں موسم سرد رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیادرجہ حرارت:سرینگر اورپلوامہ میں نوڈگری سینٹی گریڈ، جموںبائیس ، Lehمنفی دو،اننت ناگ دس، شوپیاں آٹھ اوربارہ مولہ میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔