Saturday, 19 April 2025, 01:23:24 pm
 
میانوالی: کچہ گجرات کا بنیادی مرکز صحت فعال کردیا گیا
April 17, 2025

میانوالی کی تحصیل پپلاں کے پسماندہ اور دریاٸے سندھ کے کنارے واقع علاقہ کچہ گجرات کا بنیادی مرکز صحت فعال کردیا گیا۔

بنیادی مرکز صحت کی بحالی کچہ گجرات کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جس سے اُن کو صحت کی سہولیات دہلیز پر میسر آئیں گی۔

 اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر اور سابق ایم پی اے ملک محمد فیروز جوٸیہ اور ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گوراٸیہ تھے۔

تقریب میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بی ایچ یو کو فعال کروا کر اہل علاقہ کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔