Thursday, 13 March 2025, 05:14:30 am
 
وزیر مملکت کاٹیلی مواصلات کے فعال ڈھانچے پر زور
February 17, 2025

آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزا فاطمہ نے آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے ٹیلی مواصلات کے فعال اور تیزرفتار بنیادی ڈھانچے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پاکستان کے آئی ٹی کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کا جامع سروے کروانے اور فائیو جی کے لئے ملک کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے بین الاقوامی کنسلٹنٹس سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل Fiberization پالیسی پر کام کر رہی ہے جس کے ذریعے ٹیلی مواصلات کے بنیادی ڈھانچے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔وزیر مملکت نے یقین ظاہر کیا کہ حکومتی اقدامات سے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کار راغب ہونگے جس سے پاکستان کے ٹیلی مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو بہتربنانے اور ملک کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔