Friday, 16 October 2026, 10:04:19 pm
 
نائب وزیراعظم کی اشیائے ضروریہ کی رسد اور قیمتوں کی نگرانی کی ہدایت
October 16, 2026

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کی سہولت کیلئے اشیائے ضروریہ کی رسد اور ان کی قیمتوں کی نگرانی کی جائے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں کابینہ کمیٹی کے اشیائے ضروریہ کے ذخائر اور قیمتوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کمیٹی نے ضروری اشیاء کے ذخائر، فراہمی کے انتظامات اور قیمتوں کا  بھی جائزہ لیا۔