File photo
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقتصادی ترقی، تجارت اور سیاحت کے فروغ میں جدید شہری ہوا بازی کے شعبے کی تزویراتی اہمیت پر زور دیا ہے۔
وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں شہری ہوا بازی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت اور اہم ترجیحات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اور عالمی حفاظتی اور آپریشنل معیارات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔