Friday, 16 October 2026, 10:51:39 pm
 
احسن اقبال کا قومی اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے نظریے کے احیاء پر زور
October 16, 2026

 وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے قومی اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے نظریے کے احیا کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں قائداعظم کے ایک سو پچاسویں یوم پیدائش کی مناسبت سے سرکاری لوگو کی رونمائی کے موقع پر کہی۔

وفاقی وزیر نے نوجوانوں، ماہرین اور سرکاری ملازمین پر زور دیا کہ وہ قومی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔