موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مصدق ملک نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان ماحول دوست کاروبار، پائیدار جدت اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں جرمنی کے یوم اتحاد کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان ماحول دوست کاروبار کے فروغ اور ایسے پائیدار حل تیار کرنے کے لیے جرمنی کے اختراعی نظام کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے جنہیں عالمی سطح پر وسعت دی جا سکے۔
مصدق ملک نے اقتصادی تعاون کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے جرمنی کو پاکستان کا قریبی دوست اور سب سے بڑا شراکت دار قرار دیا۔