Thursday, 11 June 2026, 09:01:10 am
 
ایس آئی ایف سی کی معاونت، پاکستان میں معاشی اصلاحات کے عمل میں تیزی، معیشت نئی سمت کی جانب گامزن
June 10, 2026

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے عمل کو تیزی ملی ہے اور معیشت بتدریج ایک نئی سمت کی جانب گامزن ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق ایس آئی ایف سی نے مختلف اداروں اور شعبوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دے کر پالیسی اصلاحات اور عملی اقدامات کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔

معاشی ماہر پروفیسر ڈاکٹر نوید کے مطابق ایس آئی ایف سی نے ادارہ جاتی سطح پر پالیسی ہم آہنگی کو بہتر بنایا ہے، جس کے نتیجے میں عملی معاشی اصلاحات کو فروغ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانڈا بانڈز کے ذریعے پاکستان کا چینی کیپٹل مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنا حالیہ عرصے کی اہم ترین کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر نوید کے مطابق ایس آئی ایف سی پاکستان کے معاشی روڈ میپ کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے پر کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاحت، صحت اور خدمات پر مبنی برآمدات کے ذریعے ملک میں معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے، جس سے معیشت کے نئے شعبے سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر اپنی ساکھ بہتر کی ہے اور اب ملک معاشی ترقی کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایس آئی ایف سی کے اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور ان کے اثرات طویل مدت میں معیشت کے لیے مثبت ثابت ہوں گے۔

ایس آئی ایف سی کا ون ونڈو نظام بھی بروقت فیصلوں اور منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔